Enjoy cooking
Browse through over
650,000 tasty recipes.
Home » » Special kofty

Special kofty

Written By Unknown on Saturday, 23 July 2016 | 01:04

اجزاء

بچھیا کا تازہ قیمہ آدھا کلو (یاد رھے قیمہ فریز والا نہ ھو)

پیاز بڑی چھ سے آٹھ عدد باریک کاٹ لیں

دھی ایک پاؤ 
لال مرچ ایک ٹیبل اسپون یا حسب ذائقہ 
نمک حسب ذائقہ
بھنے چھلے کالے چنے دو ٹیبل اسپون
خشخشاش صاف کرکے ہلکی سی توے پر بھون لیں دو ٹیبل اسپون
پودینہ ایک بڑی گھٹی صاف کرلیں
ھری مرچ بڑی دو عدد 
ہلدی ایک ٹی اسپون 
لہسن ادرک کا تازہ پیسٹ دو ٹیبل اسپون
ھرا دھنیا صاف کرلیں
گھی یا تیل دوبڑے چمچے
کوئلہ ایک عدد
ڈبل روٹی دو سلائس

ترکیب.... 

ایک بڑی اور کھلی ھوئی پتیلی لیں 
تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کرلیں خیال رھے کہ پیاز کالی نہ ھو 
اب اس پیاز کو باریک پیس کر واپس تیل میں ڈال لیں 
ادرک لہسن کا پیسٹ نمک مرچ ہلدی ڈال کر بھونیں ہلکا ہلکا پانی کا چھینٹا دیتی جائیں اور مصالحہ بھونتی جائیں
اب دھی کو خوب پھینٹ کر ڈالیں( اور دو چمچہ دہی الگ نکال کر ) باقی دھی ڈال لیں اور بھونتی جائیں آنچ ھلکی رکھیں
اب تھوڑا سا پانی تقریباً آدھا کپ ڈال کر چھوڑ دیں ڈھکنے کی ضرورت نہیں یہ ہم نے بس مصالحے سے کوفتے بنانے کا وقت لیا ھے
اب کوئلہ چولھے پر رکھ کر سلگا لیں

اب چاپر میں قیمہ ایک پیاز کاٹ کر دو ڈبل روٹی کے درمیانی حصے کے ٹکڑے دو چمچہ دھی ہری مرچ پودینہ چنے اور خشخشاش ڈال کر باریک پیس لیں نمک بھی ڈال لیں
اور چاپر سے نکال کر ایک ڈش میں ڈال کر اوپر سے کوئلے کی دھونی دے دیں
بس یہاں یہ بہت خیال رکھیں کہ قیمہ خشک اور سخت نہ ھو پانی ملاکر اسکو نرم کرلیں جتنا نرم ھوگا کوفتے اتنے نرم بنیں گے ڈریں نہیں کہ کوفتہ ٹوٹ جائے گا 
اب مصالحہ پھر بھوننے کے قریب ھوگا اس میں اتنا پانی ڈالیں 
کہ کوفتے پک جائیں اور تھوڑا شوربہ رہ جائے تقریبا ڈیڑھ کپ اور نرم کوفتے بناکر مصالحے میں ڈال دیں 
قیمے کا اپنا پانی نکلے گا
پتیلی کو کپڑے کی مدد سے پکڑ کر ہلا دیں چمچہ ہرگز نہ چلائیں
اور دم والی آنچ پر رکھ دیں 
اور انھیں اب ڈھک کر دس منٹ پکنے دیں 
کوفتے ڈال کر پھر پانی نہ ڈالیں ورنہ کوفتے سخت ھوجاتے ھیں جو پانی ڈالنا ھے پہلے ھی ڈال لیں اور اگر ڈالنا ضروری ھو تو پھر الگ سے پانی کھولا کر یعنی تیز گرم کرکے ڈالیں اور کوفتے سے ھاتھ بچاکر ڈالیں 
ھرا دھنیا اور پودینہ باریک کاٹ کر اوپر ڈالیں اور چولھا بند کردیں ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں
SHARE

About Unknown

0 comments :

Post a Comment